فیروز خان اور علیزے سلطان کے درمیان معاملات طے پاگئے، بیٹا باپ اور بیٹی ماں کے حوالے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کے درمیان بچوں کے معاملے پر صلح ہوگئی، صلع نامے کے مطابق بیٹا باپ اور بیٹی ماں کے پاس رہے گی۔
کراچی فیملی کورٹ شرقی علیزے سلطان اور فیروز خان کے بچوں کی حوالگی سے متعلق سماعت ہوئی۔
آج کی سماعت کے دوران فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کے درمیان بچوں کے معاملے پر صلح ہوگئی، صلح نامہ کے بعد فیروز خان نے بچوں کی کسٹڈی اور علیزے سلطان نے بچوں کے اخراجات کی درخواستیں واپس لے لیں۔
عدالت نے درخواستیں واپس لینے پر سماعت نمٹادی، دونوں کے درمیان بچوں کے لئے شریک والدین کو پرنٹنگ طرز پر کسٹڈی پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ضلع نامے کے مطابق بیٹا سلطان اپنے باپ فیروز خان کے پاس رہے گا جبکہ بیٹی اپنی ماں علیزے فاطمہ کے پاس رہے گی۔
اس کے علاوہ دونوں والدین بچوں کے ساتھ کسی وقت بھی فون، ویڈیو کال پر بات کر سکتے ہیں، خصوصی تہواروں پر دونوں والدین کو بچوں سے ملنے کی اجازت ہوگی۔
ضلع نامے میں علیزے سلطان اور فیروز خان کے اتفاق سے فیصلہ کیا گیا کہ چھٹیوں پر بچے ملک یا ملک سے باہر جاسکتے ہیں لیکن دونوں والدین کے درمیان اتفاق رائے مشروط ہوگا۔
اس کےعلاوہ بیٹے سلطان کے اخراجات مکمل طور پر فیروز خان ادا کریں گے، جبکہ بچی کے لئے ہر ماہ تین تاریخ تک فیروز خان 75 ہزار علیزے کے اکائونٹ میں منتقل کرنا ہوں گے۔
بچی کی دی جانی والی رقم میں سالانہ 10 فیصد اضافہ ہوگا، بچی کے اسکول کی فیس ڈائریکٹ فیروز ادا کریں گے ایمرجنسی کی صورت میں بھی فیروز خان پابند ہوں گے کہ وہ ہسپتال کے اخراجات ادا کریں۔
ضلع نامے کے مطابق بچوں کی ناسازی کی صورت میں والدین ایک دوسرے کو اگاہ کریں گے، ایگریمنٹ پر کسی صورت میں نااتفاقی پر صلاح مشورہ کیا جائے اگر بات نا بن سکے تو عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔
کیس کا پس منظر
لیزے فاطمہ اور فیروز خان کے درمیان شادی کے 4 سال بعد ستمبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں کے دو بچے ہیں، جو اب تک والدہ کے پاس رہ رہے تھے۔
طلاق ہونے کے بعد علیزے فاطمہ نے کراچی کی مقامی عدالت میں بچوں کے اخراجات دلوانے کے لیے درخواست دائر کی تھی جب کہ فیروز خان نے اسی کورٹ میں 19 دسمبر 2021 کو بچوں کی حوالگی سے متعلق مقدمہ دائر کیا تھا۔
دونوں کی درخواستوں پر اکتوبر 2022 سے سماعتیں جاری تھیں اور ابتدائی طور پر دونوں کے درمیان بچوں کے اخراجات کے حوالے سے تنازع تھا اور عدالت نے دونوں فریقین کو اپنی رضامندی کے تحت اخراجات کے معاملات حل کرنے کے لیے وقت دیا تھا۔
یہ سماعتیں تقریباً 2 سال تک جاری رہی اور آج اس کیس کو نمٹا دیا گیا ہے۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

2 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

2 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

3 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

4 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

4 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

4 hours ago