آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان سے ون ڈے اور ٹی 20سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا .

3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 4 نومبر سے شروع ہوگی اور یہ تمام 6 میچز چھ مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے .


پاکستان آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 نومبر کو گابا اور دوسرا 16نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا میچ 18 نومبر کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا . تینوں ٹی ٹوئنٹی میچ رات کو کھیلے جائیں گے .

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز کا آغاز 4 نومبر سے ہو گا، پہلا ون ڈے 4 نومبر میلبرن، دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو ایڈیلیڈ جبکہ تیسرا ون ڈے میچ 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں