بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرے کے خدشات کا ایک بار پھر اظہار

لاہور (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ نے بانی تحریک انصاف کی زندگی کو لاحق خطرات کا پھر اظہار کر دیا .

نجی ٹی وی ہم نیوز کے ایک پروگرام میں پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زندگی کو خطرات درپیش ہیں تاہم ان کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے .

انہوں نے شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی انجنیئرز کی گاڑی پر خود کش حملے کی بھی مذمت کی .

نعیم حیدر پنجوتھا کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کا کام ہی لوگوں کو پیسے دے کر خریدنا ہے، یہ سیاسی جماعتوں میں لوگوں کو توڑنے اور خریدنے کی کوشش میں ہیں .

. .

متعلقہ خبریں