نئے نوٹ زیادہ پیسے دے کر خریدنے کا حکم
کراچی (قدرت روزنامہ)سوال : عید کے موقع پر بچوں کو عیدی دینے کے لیے نئے نوٹوں کی ضرورت پیش آتی ہے، نئے نوٹ زیادہ پیسے دے کر خریدنا کیسا ہے؟
جواب: بصورتِ مسئولہ جو نوٹ ایک ہی ملک کے ہوتے ہیں اور ایک ہی قسم کی مالیت رکھتے ہیں اگرچہ پرانے اور نئے ہوں ان کا آپس میں تبادلہ مساوی طور پر ہاتھ در ہاتھ جائز ہے۔
کمی یا زیادتی کے ساتھ تبادلہ سود ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے۔ لہٰذا نئے نوٹوں کو پرانے نوٹوں کے بدلے کمی بیشی کے ساتھ خریدنا یا فروخت کرنا ناجائز اور سود ہے۔