بلوچستان

وفاقی محتسب کے حکم پر پاکستان پوسٹ نے کیسکو کو 96 کروڑ سے زائد واجب الادا رقم ادا کردی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی محتسب کے حکم پر کیسکو کا پوسٹ آفس پر یوٹیلٹی بلوں کی 96 کروڈ 31 لاکھ 69 ہزار روپے کی بقایا رقم کیسکو کے اکاونٹ میں جمع کروا دی گئی۔تفصیلا ت کے مطابق وفاقی محتسب ریجنل افس کوئٹہ میں کیسکو افس کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کے پاکستان پوسٹ کے زریعہ یوٹیلٹی بلز کی ادا کی گئی رقم پاکستان پوسٹ افس کی جانب سے تاخیر کا شکار ہے۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں کہی بار متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا پر ان کی بات پر کوئی عملدرامد نہیں ہوا۔بالاخر مجبور ہو کر انہوں نے اس حوالے سے وفاقی محتسب کی خدمات حاصل کی۔درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل افس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا اغاز کیا۔اور متعلقہ محکمے کے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا۔متعلقہ محکمہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر یوٹیلٹی بلوں کی رقم کیسکو کے اکاونٹ میں منتقل کی جائے۔وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے 963,169,261 روپے کی رقم کیسکو کے اکاونٹ میں منتقل کر دی۔کیسکو افس کے عملے نے وفاقی محتسب کے اس احسن اقدام پے شکریہ ادا کیا۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں