عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا آج بھی مہنگا ہوگیا


کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج بھی بڑھ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کے اضافے سے 2200ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے 229500روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 86روپے کے اضافے سے 196760 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93روپے پر مستحکم رہی۔