ججز کے خط کا معاملہ، وزیراعظم اور چیف جسٹس کی اہم ملاقات آج ہوگی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط والے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے اور چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے6 ججز کی طرف سے لکھے گئے خط کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے پیغام بھجوایا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے پیغام آنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ آج ان سے ملاقات کریں گے، یہ ملاقات آج دوپہر دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی جس میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان بھی ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ملاقات کا پیغام بھی اٹارنی جنرل منصور اعوان کے ذریعے بھجوایا گیا ہے۔ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ وزیراعظم کل چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات میں سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس منصورعلی شاہ بھی موجود ہوں گے۔

Recent Posts

’’نیب کسی بھی سیاستدان کو براہ راست گرفتار نہیں کر سکے گا‘‘سپیکر ایاز صادق نے چیئرمین نیب کو نئے ایس او پیز سے آگاہ کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور چیئرمین نیب کے درمیان ملاقات کی اندرونی…

14 mins ago

لاپتا افراد؛ بیشتر کیسز میں برسوں کے نتائج صفر ہیں، سندھ ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران…

24 mins ago

وزیراعظم کی برآمدات کے فروغ اور کاروبار میں آسانی کیلیے پالیسی تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے برآمدات کے فروغ اور کاروبار میں…

32 mins ago

چاند پر بھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے پہلی تصویر موصول

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چاند پر بھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی لی گئی…

42 mins ago

آئی ایم ایف کا پاکستان سے پنشن پر ٹیکس کے نفاذ کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان سے کہا ہے کہ…

52 mins ago

سپریم کورٹ؛ نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی…

1 hour ago