افطار میں چیز سے بھرے چکن برگرز کا مزہ لیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فاسٹ فوڈ کھانا ہر کوئی پسند کرتا ہے، خاص طور پر اگر برگرز کی بات کریں تو ریستوران ہوں یا فوڈ اسٹریٹ ہر کوئی برگر کا دیوانہ ہوتا ہے، لیکن اس بار افطار میں گھر میں برگرز بنا کر داد سمیٹیں۔
اجزا:
چکن تیار کرنے کے لیے
500 گرام چکن
ایک کھانے کا چمچ ادرک
2 کھانے کا چمچ تکا مصالحہ
آدھا کپ پانی
ساس تیار کرنے کےلیے
آدھا کپ مایونیز
دو چمچ کیچپ
ڈیڑھ کھانے کا چمچ چلی ساس
ایک کھانے کا چمچ سرسوں کا ساس
ایک کھانے کا چمچ ادرک پاؤڈر
ترکیب
سب سے پہلے ایک پین میں چکن، ادرک پیسٹ، تکا مصالحہ ڈال کر مکس کریں پھر پانی ڈالیں اور چکن تیار ہونے تک اسے پکائیں۔
اب ایک کپ میں مایونیز، کیچپ، سرسوس کا ساس اور چلی ساس کے ساتھ ادرک پاؤڈر ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
اب ایک بیکنگ پین میں 5 سے 6 برگز ایک ساتھ رکھ لیں، برگرز کے ایک سائیڈ پر اوپر بنائی گئی ساس لگائیں اور پھر 3 سے 4 چیز سلائس رکھیں اور پھر تیار کی ہوئی چکن ڈالیں اور پھر موزیریلا چیز ڈالیں پھر برگر کا دوسرا حصہ ہر بن کے اوپر رکھ لیں۔
اب ان کے اوپر برش کی مدد سے مکھن لگا لیں اور 180 ڈگری میں 20 منٹ تک بیک کریں۔

Recent Posts

آئرلینڈ کو کمزور حریف نہیں سمجھیں گے ، ہیڈ کوچ اظہرمحمود

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائم مقام ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ…

2 mins ago

9 مئی کو بغاوت، ملک و فوج میں تقسیم کی کوشش کرنے والوں کو قرار واقعی سزا ملے گی، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے واقعات…

2 hours ago

فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے یہ آپ کا کام نہیں، عارف علوی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معافی مظلوم کو نہیں…

3 hours ago

پی سی بی محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ…

3 hours ago

گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقات کیلئے انوار الحق کاکڑ کو بلانے کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل…

3 hours ago

انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا؟ جاوید لطیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اس…

4 hours ago