6 ججز کے خط کا معاملہ، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 30 مارچ بروز ہفتہ دن 12 بجے بلایا ہے، اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کا معاملہ زیر غور آئے گا .

واضح رہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ اور وزیراعظم شہباز شریف کے مابین آج ملاقات ہوئی جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے تناظر میں بات چیت ہوئی اور وزیراعظم نے چیف جسٹس کو یقین دہانی کروائی کہ عدلیہ میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں