سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 13ارب ٹیکس واجبات کی ریکوری


کراچی / اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے تاریخی کارروائی کرتے ہوئے ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگیوں میں نادہندہ ٹیکس دہندہ سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 13ارب روپے کے ٹیکس واجبات کی ریکوری کرلی۔
ایف بی آر نے ریکوری تصدیق کرتے ہوئے بتایاہے کہ ایف بی آر کے ماتحت ادارے ایل ٹی او کرا چی کے زون ون نے اب تک کی سب سے بڑی ٹیکس ریکوری کی ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بینک اکانٹس منجمد کرکے تیرہ ارب روپے کے لگ بھگ ٹیکس واجبات کی ریکوری کرلی ہے ۔
ذرائع کے مطابق سی اے اے کی طرف سے ایڈوانس ٹیکس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ڈیفالٹ شدہ رقم جمع ہو گئی تھی۔ کمپنی کے اس دعوے کے باوجود کہ وہ ایڈوانس ٹیکس ادا کرنے سے مستثنیٰ ہے۔
ایف بی آر نے اس موقف کو مسترد کرتے ہوئے ایل ٹی او کراچی کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 140 کے تحت فیصلہ کن کارروائی کرنے کی ہدایت کی جس پر ایک ٹی او کراچی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ٹیکس واجبات کی ریکوری کیلیے کمپنی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 11 بینک اکائونٹس کو منجمد کر دیا۔

Recent Posts

’’نیب کسی بھی سیاستدان کو براہ راست گرفتار نہیں کر سکے گا‘‘سپیکر ایاز صادق نے چیئرمین نیب کو نئے ایس او پیز سے آگاہ کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور چیئرمین نیب کے درمیان ملاقات کی اندرونی…

1 min ago

لاپتا افراد؛ بیشتر کیسز میں برسوں کے نتائج صفر ہیں، سندھ ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران…

11 mins ago

وزیراعظم کی برآمدات کے فروغ اور کاروبار میں آسانی کیلیے پالیسی تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے برآمدات کے فروغ اور کاروبار میں…

19 mins ago

چاند پر بھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے پہلی تصویر موصول

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چاند پر بھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی لی گئی…

29 mins ago

آئی ایم ایف کا پاکستان سے پنشن پر ٹیکس کے نفاذ کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان سے کہا ہے کہ…

39 mins ago

سپریم کورٹ؛ نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی…

50 mins ago