.
دکی(قدرت روزنامہ)شمالی و مشرقی بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ضلع دکی میں مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ سیلابی ریلے کے کوئلے کی کان میں داخل ہونے کے باعث پانچ کان کن اندر ہی پھنس گئے جنہیں تقریباََ12گھنٹے بعد نکال لیا گیا، واضح رہے کہ ضلع دکی میں مسلسل 10گھنٹے تک بارش جاری رہی جس کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جبکہ محکمہ موسمیات نے شمالی بلوچستان میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی ہے . .
متعلقہ خبریں