ارکان پارلیمنٹ کیلئے بھی پینے کا پانی آلودہ ہونے کا انکشاف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی پارلیمنٹ کے ارکان کیلئے بھی پینے کا پانی غیرمحفوظ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پاکستان کونسل برائے تحقیق آبی وسائل نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کومراسلہ بھیج دیا جس میں پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں پینے کا پانی صحت کیلئے نقصان دہ قرار دیا گیا ہے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سہہ ماہی واٹرٹیسٹنگ رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز کا پانی آلودہ پایا گیا۔
رپورٹ میں واٹرکولرز، اوورہیڈ ٹینک اور نلکے سے لیے گئے نمونوں کا پانی بھی غیرمحفوظ قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں 3 بلاکس کے ٹینکوں کا پانی قابل استعمال نہیں جبکہ پارلیمنٹ لاجزمیں صرف مین فلٹریشن پلانٹ کا پانی محفوظ پایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پی سی آر ڈبلیو آر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے ڈپٹی اسپیکر روم سمیت 6 اور لاجز کے 4 مقامات سے پانی کے سیمپلز لیے تاہم 10 نمونوں میں سے ایک سیمپل پینے کے قابل پایا گیا 9 نمونوں کا پانی آلودہ پایا گیا۔

Recent Posts

ایپل نے نیا آئی پیڈ پرو متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کمپیوٹنگ کے لیے تیار کی…

7 mins ago

میٹ گالا 2024، عالیہ بھٹ نے شرکت کیلئے کتنے ڈالرز ادا کیے؟

نیویارک(قدرت روزنامہ) دُنیا کے سب سے بڑے فیشن ایونٹ میٹ گالا 2024 کا میلہ سج…

15 mins ago

دیپیکا پڈوکون کا بھارتی میڈیا کے کیمرے پر زور دار تھپڑ، ویڈیو وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون نے ویڈیو بنانے پر بھارتی میڈیا کے کیمرے…

24 mins ago

فلائی جناح کا اسلام آباد اور مسقط کے درمیان نئے انٹرنیشنل روٹ کا آغاز

کراچی(قدرت روزنامہ) فلائی جناح کا اسلام آباد اورمسقط(عمان) کے درمیان نئے بین الاقوامی روٹ کا…

32 mins ago

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت سامنے آ گئی

نیویارک (قدرت روزنامہ) حال ہی میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان اور بھارت…

57 mins ago

ملک بھر میں آج وکلاءکی ہڑتال،لاہور ہائیکورٹ میں سکیورٹی سخت،وکلا کی گاڑیوں کے داخلہ پر بھی پابندی

لاہور (قدرت روزنامہ ) لاہور میں وکلاءپر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کیخلاف بار ایسوسی ایشنز…

1 hour ago