شاہ کوٹ، آپریشن تھیٹر میں ٹک ٹاک بنانے کا واقعہ، لیڈی ڈاکٹر معطل
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر صحت پنجاب نے شاہ کوٹ کے سرکاری اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں ٹک ٹاک بنانے کا نوٹس لے لیا۔
سیکریٹری ہیلتھ کیئر پنجاب نے شاہ کوٹ اسپتال کی گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شازیہ جاوید کو معطل کردیا۔
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سرگودھا ڈویژن رانا ریاض احمد کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 72 گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔