ٹائیگر کب ریلیز ہوگی؟ پریانکا چوپڑہ نے بتا دیا
ممبئی(قدرت روزنامہ) ہالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑہ نے اپنی نئی فلم ٹائیگر کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ پریانکا چوپڑہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں نئی فلم ٹائیگر کا پوسٹر شئیر کردیا۔ ڈزنی کی فلم میں پریانکا چوپڑہ نے امبا نامی شیرنی کے کردار کو اپنی آواز دی ہے۔
پریانکا چوپڑہ کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ فلم ٹائیگر کی کہانی جنگل اور اس میں ہونے والی ہرچیز اور ہرواقعہ کے بارے میں ہے۔ اس میں محبت ، تنازع، بھوک ، بقا کی جنگ سمیت بہت کچھ ہے۔ فلم 22 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔ اس تاریخ کو دنیا بھر میں ارتھ ڈے منایا جاتا ہے۔ فلم ٹائیگر کو مکمل ہونے میں 8 برس کا عرصہ لگا ہے۔