بشریٰ بی بی کا صرف ایک وی لاگر سے علیحدگی میں بات کرنے پر اصرار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے صرف ایک وی لاگر سے علیحدگی میں بات کرنے پر اصرار کیا۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ میڈیا نمائندگان کے سامنے وی لاگر سے بات نہیں کرنا چاہتی۔
جیل انتظامیہ نے علیحدگی میں وی لاگر سے بات کرانے سے معذرت کر لی۔
بشریٰ بی بی صحافیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے وی لاگر سے بات کرتی رہیں۔
بشریٰ بی بی کے رویے پر صحافیوں نے بانی پی ٹی آئی سے احتجاج کیا۔
جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے میڈیا کو کبھی ڈیل نہیں کیا، ان کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیں، صحافی بشریٰ بی بی کی باتوں کا برا نہ منائیں۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ میرے امریکی ایجنٹ ہونے سے متعلق پارٹی میں باتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی آج سماعت کے موقع پر بشریٰ بی بی کو سیکیورٹی میں بنی گالہ سے اڈیالہ جیل پہنچایا گیا۔