ریلوے مسافروں کیلیے اچھی خبر، عید پر کرایوں میں بڑی رعایت
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لیے اچھی خبر سنائی ہے کہ عید کے دنوں میں ٹرین کرایوں میں کمی ہوگی۔ عید الفطر کے تینوں دن پاکستان ریلویز کی جانب سے ٹرین کرایوں میں 25 فی صد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے لیے ہوگی۔
ٹرین کرایوں کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس رعایت کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔ عید الفطر کے تین دنوں کے لیے اعلان کی گئی یہ رعایت کرنٹ ٹکٹ پر لاگو ہوگی۔