سلمان خان کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر 2 نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے . ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر صبح 5 بجے پیش آیا .

پولیس حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے تین راؤنڈز فائرنگ کیے . واقعے کی اطلاع ملتے ہی ممبئی پولیس کی کرائم برانچ فورا جائے وقوعہ پہنچ گئی اور اہلکاروں کو تعینات کردیا . پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں . واقعے کے بعد سلمان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے . فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور دیوار پر موجود گولی کے نشان کا بھی جائزہ لیا ہے . اطلاعات کے مطابق پولیس حکام اس وقت علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا معائنہ کررہے ہیں جن کی مدد سے مجرموں کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے . حملے کے مقاصد ابھی تک واضح نہیں ہیں . یہ بھی واضح نہیں ہے کہ فائرنگ کے وقت اداکار اور ان کے والدین گھر میں موجود تھے یا نہیں . واضح رہے کہ گزشتہ سال پنجاب کے لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھیں . . .

متعلقہ خبریں