سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے 2 شوٹر گرفتار

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا . ممبئی پولیس حکام کے مطابق سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے وکی صاحب گپتا اور ساگرشری جوگندر پال کو ریاست گجرات کے علاقے بھوج سے گرفتار کیا گیا .

دونوں ملزمان کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے . اداکار سلمان خان کے ممبئی میں واقع گھر پر اتوار کی صبح 2 موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے . پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کا سراغ لگایا . سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کی ذمہ داری گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے قبول کی تھی . لارنس بشنوئی مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا اور دیگر ہائی پروفائل شخصیات کے قتل کے الزام میں دلی کی تہاڑ جیل میں قید ہے . لارنس بشنوئی نے متعدد بار سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے . . .

متعلقہ خبریں