بشریٰ بی بی کی بہن عمران خان کے وکلا اور پارٹی رہنماؤں پر پھٹ پڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو بانی پی ٹی آئی کے وکلا اور پارٹی رہنماؤں پر پھٹ پڑیں .

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹریو میں مریم ریاض وٹو نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد کیسز کے باوجود انصاف میں تاخیر پر آواز نہیں اٹھائی جا رہی .

انہوں نے کہا کہ ججز کے خط پر بھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا یہ سب بطور فیملی ممبر ان کیلئے بہت تکلیف دہ ہے .

اپنے ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ مائنس عمران پارٹی پر کمپرومائز کرنے والے زیادہ عرصے تک اپنے پاس عہدے نہیں رکھ سکتے، آخر کار خان صاحب باہر آہی جائیں گے اور ورکر سب کچھ دیکھ رہا ہے . مریم ریاض نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بشریٰ بی بی کو یقینی طور پر کئی بار کھانے میں کچھ ملا کر دیا گيا ہے، ان کی درخواست کے باوجود انہیں 10-15 دن تک کسی ڈاکٹر کو نہیں دکھایا گیا .

. .

متعلقہ خبریں