بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایک بار پھر آرمی چیف پر تنقید


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں جنگل کا قانون ہے اور ایسی صورت میں ملک میں سرمایہ کاری نہیں آسکتی . اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر آرمی چیف جنرل عاصم منیر پر تنقید کی ہے .


عمران خان نے کہاکہ کہ اگر میری اہلیہ بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری آرمی چیف پرہوگی . بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ گزشتہ سماعت پر جنگل کے بادشاہ کا نام لیا تھا تو عدالت میں اضافی شیشے اور دیواریں بنا دی گئی ہیں، بہاولنگر میں قانون توڑ کر پولیس کو پھینٹا لگایا گیا جس کے بعد آئی جی اور وائسرائے نے معافی مانگ لی .
انہوں نے کہاکہ طاقتور نے پھینٹا بھی لگوایا اور معافی بھی منگوائی، یہ سب جنگل کا بادشاہ کر رہا ہے اور ملک میں جنگل کا قانون ہے . عمران خان نے کہاکہ بادشاہ چاہتا ہے تو نواز شریف کے تمام کیسز معاف ہو جاتے ہیں اور جب بادشاہ چاہتا ہے تو 5 دن میں ہمیں 3 کیسز میں سزا دے دی جاتی ہے .
قرضے لینے سے کرنسی اور معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی
بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ اس وقت ملک میں آئین، قانون اور جمہوریت کی حکمرانی نہیں، قرض لینے سے معیشت اور کرنسی مستحکم نہیں ہوسکتی .
انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے قرض سے ملک میں مہنگائی کی لہر آئے گی جس سے تنخواہ دار اور غریب مارا جائے گا . انہوں نے کہاکہ جنگل کے قانون سے ملک کا مستقبل خطرے میں ڈالا جا رہا ہے، گزشتہ ڈیڑھ سال میں پاکستانیوں نے دبئی میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں