بلوچستان

بلوچستان کابینہ کی تشکیل میں مزید تاخیر


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کابینہ کی تشکیل میں مزید تاخیر۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کابینہ کی حلف برداری کے حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں جس کے مطابق نومنتخب وزرا گورنر ہاﺅس میں حلف لیں گے تاہم بعض ذرائع کے مطابق حلف برداری تقریب ناگزیر وجوہات کی بناءپر منسوخ کردی گئی۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کی 14رکنی کابینہ میں چھ چھ وزرا مسلم لیگ (ن) سردار عبدالرحمن کھیتران، میر عاصم کرد گیلو، میر سلیم احمد کھوسہ، میر شعیب نوشیروانی ،طور محمد اتمانخیل ،حاجی نور محمد دمڑ،راحیلہ حمید خان دورانی جبکہ پیپلز پارٹی کے میر صادق عمرانی، حاجی علی مددجتک ،سردار سرفراز احمد ڈومکی ،ظہور بلیدی، اسفند یار کاکڑ، سردارزادہ فیصل جمالی، میر لیاقت لہڑی، بخت کاکڑ،کا ہونے کاامکان ہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے 2وزرا میر ضیاءلانگو، اور آغا عمر احمدزئی کے حلف اٹھانے کا امکان ہے صوبائی مشیروںکا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ترجمان گورنر کے مطابق وزرا کی تقریب حلف برادری جمعرات کی رات 8 بجے گورنر ہاﺅس میں ہوگی۔

متعلقہ خبریں