پنجاب اسمبلی سے چھلانگ لگاکر ملازم کی خودکشی کی کوشش


لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی کے ملازم اسسٹنٹ حاجی محمد یوسف نے خودکشی کی کوشش کی جس کے دوران وہ زخمی ہوگئے . حاجی محمد یوسف نے پنجاب اسمبلی کی پرانی عمارت سے کود کر چھلانگ لگا دی .

وہ سر کے بل زمین پر گرے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے .
انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے . حاجی یوسف کا شمار پنجاب اسمبلی کے پرانے ملازمین میں ہوتا ہے .
وہ صبح روٹین کے مطابق اپنے دفتر میں موجود تھے . دیگر ملازمین کا کہنا ہے کہ ٹیلی فون پر کسی سے گفتگو کے بعد انہوں نے اسمبلی کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی .

. .

متعلقہ خبریں