صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہورہا ہے اس میں پنجاب اسمبلی کی 12، بلوچستان اور سندھ کی 2،2 نشستیں شامل ہیں . وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل رہے گی، تاہم لینڈ لائن نیٹ سروسز بحال رہیں گی . یہ فیصلہ انتخابی عمل کو بلا تعطل اور شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کیا گیا ہے . محکمہ داخلہ پنجاب نے ایک مراسلے میں وفاقی وزارتِ داخلہ سے سفارش کی تھی کہ 13 اضلاع اور تحصیلوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے جبکہ موبائل پر کال سروس بحال رہے . الیکشن کمیشن کی درخواست پر وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے . پولیس سیکیورٹی پہلے، سول آرمڈ فورسز دوسرے جبکہ پاک فوج کے اہلکار تیسرے حصار میں فرائض انجام دے رہے ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے مختلف علاقوں میں ضمنی انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا، قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا .
قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے ان میں پنجاب کے 2، خیبر پختونخوا کے 2 اور سندھ کا ایک حلقہ شامل ہے .
متعلقہ خبریں