ملک میں ضمنی انتخابات کےلیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری


اسلام آباد / لاہور(قدرت روزنامہ) ملک میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے . پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہی .

الیکشن والے علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہے .
گورنمنٹ پرائمری اسکول نظام پورہ اور پولنگ اسٹیشن نمبر 33 کوٹ ناجو سمیت کئی پولنگ اسٹیشنز پر سیاسی کارکنوں میں جھگڑا اور تصادم بھی ہوا . بعض جگہ فائرنگ کے باعث پولنگ کا عمل روکا گیا تاہم پولیس نفری کے ذریعے صورتحال پر قابو پانے کے بعد پولنگ بحال کردی گئی .
پی پی 54 نارووال کے گاؤں کوٹ ناجو میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا جس کے دوران مسلم لیگ ن کا کارکن جاں بحق ہوگیا . مخالفین نے جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا مار دیا تھا جس سے بزرگ شدید زخمی ہوگئے . 60 سالہ محمد یوسف کو ہسپتال لایا گیا تھا لیکن ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ جاں کی بازی ہار گئے .

. .

متعلقہ خبریں