کراچی میں ٹریفک پلان تبدیل، مزید سڑکیں بند


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورے کے موقع پر ٹریفک پلان تبدیل کردیا گیا۔ مزید سڑکیں بند کی جا رہی ہیں۔
شارع فیصل آج سہ پہر تین بجے سے شام پانچ بجے تک بند رہے گی، ائیرپورٹ سے پی آئی ڈی سی تک سڑک مکمل بند ہوگی۔
ایم اے جناح روڈ کے دونوں ٹریکس بھی گرومندر سے گارڈن چوک تک تین سے پانچ بجے کے درمیان بند رہیں گے۔
شارع قائدین، ڈاکٹر ضیا الدین روڈ بھی ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔
ایم اے جناح روڈ سے صدر کی طرف جانے والے روڈ پر کنٹینر لگادیے گئے، شاہراہ قائدین سے نمائش جانے والا روڈ بند کردیا گیا۔
پیپلزسیکریٹریٹ چورنگی کےاطراف کنٹینررکھ دیے گئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ شہری متبادل راستے اختیار کریں۔
اس سے پہلے حکام نے موون پک ہوٹل سے میٹروپول اور ضیا الدین روڈ سے پی آئی ڈی سی اور پی آئی ڈی سی سے شاہیں کمپلیکس کے پاس کجھور چوک تک راستہ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ایرانی صدر کی آمد پر سخت سیکورٹی کے سبب ریلوے نے ٹرینوں کے ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشنوں پر مختصر اسٹاپ کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی صدر اور ان کی اہلیہ کراچی پہنچنے کے بعد کراچی یونیورسٹی جائیں گے جہاں انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی جائے گی۔

Recent Posts

مرتضیٰ سولنگی نے معیشت کی مضبوطی کیلئے تمباکو پر ٹیکسز میں اضافہ ناگزیرقراردیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے…

9 hours ago

پاکستان خواتین کی والی بال ٹیم ٹریننگ ٹور پر اٹلی روانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان ویمنز والی بال ٹیم آج اسلام آباد سے اٹلی کے…

9 hours ago

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون…

10 hours ago

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی…

10 hours ago

آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں…

10 hours ago

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس…

11 hours ago