فیصل کریم کنڈی گورنر بننے کیلئے الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ فیصل کریم کنڈی گورنر بننے کیلئے الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ فیصل کنڈی کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں مغوی پختونوں کیلئے آواز اٹھائیں، سندھ حکومت کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کر رہی ہے، فیصل کنڈی سندھ حکومت کی ترجمانی کریں خیبر پختونخوا کی نہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کا دوبارہ جنازہ نکال دیا، خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کا نام و نشان مٹ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2009 میں طالبان کے ساتھ معاہدے اور مذاکرات کی شروعات آپ کی حکومت نے کی، پی ٹی آئی دور حکومت میں طالبان اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کی گئی ہیں۔

بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ آپ کے قائدین دانت کے علاج کیلئے بیرون ملک جاتے ہیں، آپ کو ہمارے ہسپتالوں کی فکر لگی ہوئی ہے، ہم نے پہلی مرتبہ صحت کارڈ نظام متعارف کروایا، صحت کارڈ سے لاکھوں غریبوں کو مفت علاج کی سہولتیں میسر ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ آپ کے نگراں وزیر خارجہ بلاول زرداری نے اپنے دور حکومت میں صحت کارڈ پروگرام ختم کیا تھا۔

Recent Posts

پاکستانی پرچم لہرانے پر یونان میں گرفتار پاکستانی خاتون رہا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی سفارتخانہ یونان کی کوششیں رنگ لے آئیں، مونا خان کو یونان کے…

1 hour ago

اگر صائم ایوب انگلینڈ سیریز میں پرفارم نہیں کرتے تو فخر کو اوپر موقع دینا چاہیے، شاہد آفریدی کا مشورہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سفیر اور سابق کپتان شاہد…

1 hour ago

آئندہ دنوں میں روٹی مزید سستی ہوگی،مریم نواز نے خوشخبری سنادی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئندہ دنوں میں روٹی کی قیمت میں…

1 hour ago

انگلینڈ سے شکست کے بعد بابر اعظم کا بیان

لندن(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ…

1 hour ago

ایس آئی ایف سی اجلاس: آرمی چیف کی ملکی خوشحالی کیلئے پاک فوج کے پختہ عزم کی یقین دہانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی…

2 hours ago

اربوں کے خزانے پاکستان میں دفن ہیں، قوم کو فائدہ نہیں ہوا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کروڑوں…

2 hours ago