مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماؤں کی وزیر اعظم سے ملاقات ، کراچی میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران کی شکایت کردی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماؤں نے کراچی میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران کی شکایت کردی۔وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تھے جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس دوران گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کی۔کراچی کے دورے میں شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ لیگی رہنماؤں نے وزیراعظم سے کراچی میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران کی شکایت کی۔اس دوران وزیر اعظم نے وفاقی وزرا سے کہاکہ سندھ میں ن لیگی ورکرز کو وقت دیا کریں۔