نازش جہانگیر نے بابراعظم سے متعلق وائرل اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا


بابر اعظم سے پیشگی شادی کی پیشکش پر معذرت اداکارہ کو مہنگی پڑ گئی
کراچی (قدرت روزنامہ)اداکار نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے شادی کے انکار کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اسکرین شاٹ کو جعلی قرار دے دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک اسکرین شاٹ گردش کر رہا ہے جس میں نازش جہانگیر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’جس کو میری بات بری لگی ہو وہ بابر کو اپنی بہن کا رشتہ دے دیں، لیکن میری جان چھوڑ دیں‘۔
اداکارہ نازش جہانگیر نے تصدیق کی ہے کہ یہ اسکرین شاٹ جعلی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ جعلی ہے۔ میں نے اپنے پیارے ٹرولز کو کوئی بیان یا رد عمل نہیں دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ یہ میری پرورش میں بالکل بھی نہیں ہے۔ یہ افسوس ناک ہے کہ ایسے لوگ کس طرح اپنا حقیقی رنگ دکھاتے ہیں۔ یہ نہ صرف مجھے بلکہ ہمارے بابر اعظم کو بھی بدنام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں صرف ان کے لئے افسوس کر سکتی ہوں۔ ٹرولنگ، ہتک عزت، گالیاں، ان میں سے کوئی بھی میرے لیے اہمیت نہیں رکھتا۔ میں یہ صرف اس لئے کہہ رہی ہوں، کیونکہ میں کوئی فضول بات نہیں کہنا چاہتی۔ کیونکہ آپ کی تربیت اور میری تر بیت میں بہت فرق ہے، لہذا آگے بڑھیں۔
حال ہی میں ایک مداح نے ان کے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں ان سے سوال کیا تھا کہ اگر بابر اعظم نے انہیں شادی کی پیشکش کی تو ان کا جواب کیا ہوگا؟ جس پر نازش نے جواب دیا تھا کہ وہ انکار کریں گی۔
بابر اعظم کے مداح ان کے جواب سے خوش نہیں تھے اور انہیں مسلسل ٹرول کیا، جو اس سطح تک پہنچ گیا کہ نازش جہانگیر کو کچھ دنوں کے لیے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پبلک سے پرائیویٹ میں تبدیل کرنا پڑا۔
ادا کارہ نے یہ بھی لکھا کہ بابر بھائی باہر ہیں، لیکن ان کے مداح کھل کر منفی پہلوؤں کو اجاگر کر رہے ہیں۔ میرا کرکٹرز سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، وہ سب میرے بھائی ہیں، خواہ مخواہ میرے پیچھے پڑ گئے ہیں۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کونوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پی…

55 mins ago

قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نےقومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹول…

1 hour ago

مسائل کا حل اور ترقی عوام کا حق ہے، کسی کا احسان نہیں:وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے رکن قومی اسمبلی شذرامنصب اورسابق ایم…

2 hours ago

لاہور میں آندھی، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، آج رات کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟

لاہور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ایک ہفتے سے جاری شدید گرمی کے بعد آندھی…

2 hours ago

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.34 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.34…

2 hours ago

سندھ کے مختلف اضلاع میں پارہ 50 ڈگری سے تجاوز

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کے مختلف اضلاع میں آج پارہ 50 ڈگری سے تجاوز کرگیا۔ محکمہ…

2 hours ago