نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری


چین (قدرت روزنامہ)چین کے پانچ روزہ دورے پر موجود سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے صحابی رسول ﷺ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہُ تعالیٰ عنہُ کے مزار پر حاضری دی ہے۔
نواز شریف اور ان کے نواسے جنید صفدر نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہُ تعالیٰ عنہُ کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس دوران میاں نوازشریف کے ہمراہ وفد کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔
چین کے شہر گوانگ چو میں موجود اس مزار کو جلیل القدر صحابی رسولﷺ حضرت سعد بن ابی وقاصؓ سے منسوب کیا جاتا ہے۔
اس مقبرے سے منسلک چند مزید قبریں بھی چادروں سے ڈھکی ہوئی موجود ہیں، جو مقامی روایات کے مطابق حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ کے ہمراہ آنے والے ان صحابہ کی ہیں جو اسلام کے انتہائی اوّلین دور میں ایک سفارتی وفد کے طور پر گوانگ چو پہنچے تھے۔
واضح رہے کہ نواز شریف چین کے 5 روزہ دورے پر ہیں، دورے کے دوران نواز شریف چائنہ کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Recent Posts

احسن اقبال ہتک عزت کیس؛ مراد سعید کی گزشتہ سماعتیں کالعدم قرار دینے کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے احسن اقبال کی جانب سے…

11 mins ago

کراچی سے لوگ لاپتا: وزارت دفاع کو تمام خفیہ اداروں سے رپورٹ لانے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں سے 2018ء سے لاپتا شہری…

18 mins ago

عدت کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عدت کیس میں عمران خان…

36 mins ago

آئی ایم ایف کی بجلی و گیس ٹیرف میں اضافے، پیٹرولیم پر 18فیصد جی ایس ٹی لگانے کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے حکومت سے بجلی و گیس ٹیرف میں…

46 mins ago

پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد آئی ایم ایف سے قرض پروگرام پر مذاکرات ہوں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے قرض پروگرام کیلیے آئی ایم ایف سے مذاکرات کا آغازقرض اہداف…

59 mins ago

عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کاپیمرا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کاپیمرا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا، پریس…

1 hour ago