ابرارالحق کا کترینہ کیف کیساتھ فلم کی پیشکش ہونے کا انکشاف


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ابرارالحق نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ماضی میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران ابرارالحق سے پوچھا گیا کہ کیا اُنہیں کبھی پڑوسی ملک بھارت سے کام کی آفر ہوئی ہے؟ جس پر گلوکار نے کہا کہ مجھے بھارت سے کئی میوزک البمز کی پیشکش ہوئیں لیکن مجھے اُن کے کنٹریکٹ کی شرائط سمجھ نہیں آئیں۔
ابرارالحق نے کہا کہ کنٹریکٹ کی شرائط میں تھا کہ مجھے مقبوضہ کشمیر اور دیگر موضوعات پر کوئی بات نہیں کرنی جس کی وجہ سے میں نے بھارت سے ملنے والی پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ بھارت جیسا ملک، جو آزادی اظہار پر یقین رکھتا ہو، اسے ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے۔
ابرارالحق نے کہا کہ مجھے بھارت کی معروف کمپنی نے فلم کی پیشکش بھی کی تھی، اُس فلم کی کاسٹ میں کترینہ کیف بھی شامل تھیں لیکن میں نے پیشکش قبول نہیں کی تھی۔
گلوکار نے کہا کہ جب میرے دوستوں کو معلوم ہوا تو وہ مجھے تنگ کرنے لگے تھے کہ اگر تمہیں فلم نہیں کرنی تو ہمیں کترینہ کیف کے ساتھ فلم میں کام کرنے بھیج دو۔
اُنہوں نے کہا کہ جب میں نے بھارتی کمپنی کو انکار کیا تو اُس کمپنی نے کہا کہ ہمیں آج تک کسی بھی فنکار نے انکار نہیں کیا، آپ پہلے فنکار ہو جس نے ہماری آفر ٹھکرائی ہے۔
ابرارالحق نے مزید کہا کہ یو یو ہنی سنگھ نے بھی میرے ساتھ کام کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا، اس کے علاوہ دیگر بھارتی پنجابی گلوکاروں کے ساتھ بھی رابطہ رہتا ہے، وہاں لیجنڈز گلوکار ہیں۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

3 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

3 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

4 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

5 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

5 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

5 hours ago