ملائیکہ اروڑا اور انکے سابق شوہر ارباز خان کے درمیان لفظی گولہ با ری


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور انکے سابق شوہر ارباز خان کے درمیان لفظی گولہ با ری کا آغاز ہو گیا۔ کچھ دن پہلے ملائیکہ بیٹے ارہان خان حال ہی میں اپنا وُڈکاسٹ ڈمپ بریانی سامنے لائے ہیں۔اپنے بیٹے ارہان خان کے وُڈکاسٹ کی ایک حالیہ قسط میں 50 سالہ ملائیکہ اروڑا شریک ہوئیں۔
اس موقع پر انھوں نے اپنے سابق شوہر کی ناپسندیدہ عادات کا اپنے بیٹے سے تقابل کیا۔ ملائیکہ کی اس گفتگو پر اب اداکار ارباز خان نے زوم پر اپنے ایک انٹرویو میں ردعمل کا اظہار کیا۔
56 سالہ ارباز خان نے ملائیکہ کی جانب سے انھیں تذبذب (غیر فیصلہ کن) کا شکار قرار دینے پر کہا کہ وہ خود اس کمنٹ یا آرا کی حقدار ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ دراصل یہ ایک ماں اور اسکے بیٹے کے درمیان گفتگو ہے اور اس میں ماں کی یہ رائے ہے۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وہ خود اس جملے کی مستحق ہیں۔ یہ درست ہے کہ وہ سمجھتی ہونگی کہ میں بعض معاملات میں تذبذب میں رہا۔ لیکن جہاں تک میں نے اس انٹرویو کو پڑھا تو میری سوچ کے مطابق بہت سی چیزیں بالکل واضح ہیں۔ارباز خان نے مزید کہا کہ جو کچھ انھوں نے کہا یہ انکی مرضی اور حق ہے، تاہم اسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں۔ میں اس حوالے سے کوئی تنازع نہیں چاہتا۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

29 mins ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

32 mins ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

60 mins ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

2 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

2 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

2 hours ago