پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عادل بازئی نے ن لیگ میں شمولیت کی تردید کردی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ملک عادل بازئی کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا نوٹیفکیشن جاری ،عادل بازئی نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کی تردید کردی ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں جاری کردہ پارٹی پوزیشن میں حلقہ این اے 262سے منتخب ہونے والے ملک عادل بازئی کو مسلم لیگ(ن) میں ظاہر کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے جاری کردہ ایک بیان میں رکن قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی نے کہاکہ میں تحریک انصاف کے پرچم تلے متحد تھا ہوں اور ہمیشہ رہونگا انہوں نے کہا کہ میرے لیے ہمیشہ ہمیشہ میری پارٹی پی ٹی آئی کا فیصلہ مقدس رہا ہے اگر میں نے کہیں شمولیت اختیار کی ہے تو وہ تحریک انصاف کے فیصلے کے تحت سنی اتحاد کونسل میں ہے۔ اس کے علاوہ میں پی ٹی آئی کا حصہ ہوں اور ہمیشہ رہونگا۔انہوں نے کہا مجھ پر بارہا پی ٹی آئی سے علیحدہ کرنے کی سازشیں کرنے کی ناکام کوششیں کی گئی لیکن میں نے ہمیشہ انکار کیا آج میرے نام سے منصوب کسی اور جماعت میں شمولیت کی غلط اور بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہے جس کی میں سختی سے تردید کرتا ہوں، آگر میں بکھتا تو وزارت کی لالچ میں بکھتا، اس وقت بکھتا جب مجھے کروڑوں روپے کی آفر کی گئی میں تب نہیں بکھا تو آج بنا کسی وجہ کے کیوں اپنی وفاداریاں تبدیل کرونگا۔ میں ایک بار پھر اپنے وضاحتی بیان میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں پی ٹی آئی کے پرچم تلے سنی اتحاد کونسل کا حصہ ہوں اور رہونگا اور میں ہمیشہ اپنی پارٹی پی ٹی آئی کے ہر فیصلے کا پابند رہونگا۔

Recent Posts

2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 2014ء کے دھرنے…

3 mins ago

شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں، شیر افضل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میرے…

9 mins ago

’اسٹرابیری والا دودھ‘: انوشے عباسی کے ذو معنی کیپشن پر سوشل میڈیا صارفین برہم

صارفین نے غلط فہمی کا شکار ہوکر مذکورہ کیپشن کو اداکارہ کے گلابی مغربی لباس…

19 mins ago

معروف اداکارہ سونیا حسین ایک بار پھرسوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئیں، ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ سونیا حسین ایک بار پھر اپنے چست لباس کی وجہ سے…

29 mins ago

حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 2 جون سے 10 ہزار ریال جرمانے کا اعلان

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ ) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے 2 سے 20 جون کے…

31 mins ago

(ن)لیگ خیبرپختونخوا کی نائب صدر شازیہ اورنگزیب پارٹی عہدے اور رکنیت سے مستعفی

پشاور (قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ(ن)کی خیبرپختونخوا کی نائب صدر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی…

34 mins ago