بلوچستان میں دوبارہ پولنگ کے دوران ڈیوٹی نہ کرنے پردرجنوں لیویز اہلکار برطرف

کوئٹہ (قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 9 میں دوبارہ پولنگ کے دوران ڈیوٹیاں ادا کرنے میں غفلت پر حکومت نے لیویز فورس کے 28 اہلکاروں کو برطرف کر دیا جس میں نائب ریسالدار، 5 کانسٹیبل اور 22 جوان شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہلو نقیب اللہ کاکڑ کی جانب سے فیصلے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے حکم پر 24 اپریل کو شیڈول 4 پولنگ سٹیشنز پر انتخابات کے لیے ان اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ سیکیورٹی کو یقینی بناسکیں تاہم یہ اہلکار متعلقہ پولنگ سٹیشنز پر رپورٹ کرنے میں ناکام رہے، جہاں پولنگ کا عمل مختلف پرتشدد واقعات کے سبب شدید متاثر ہوا، جبکہ حملوں، سڑک پر بارودی سرنگ کے دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں پولنگ کا عملہ نہیں پہنچ سکا تھا۔

نقیب اللہ کاکڑ نے بتایا کہ تحقیقات کی گئیں تو یہ اہلکار اپنی ڈیوٹی پر پہنچنے میں ناکام رہنے کی وجوہات نہیں بتاسکے، انہیں فوری طور پر ملازمت سے برطرف کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائیاں شروع کی گئیں اور زور دیا کہ جان و مال کے تحفظ میں غفلت برتنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

Recent Posts

مری میں مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر…

9 mins ago

آج رات سے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک کے بیشتر علاقوں میں…

12 mins ago

اگر انصاف نہیں ہوگا توملک آگے نہیں جاسکتا، 9 مئی کے حوالے سے لوگ بات ہی کر رہے ہیں، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ریاست…

29 mins ago

ٹی 20 سیریز، محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ بولر محمد عامر کو آئرلینڈ کا…

44 mins ago

شیر افضل مروت کے بعد 2 مزید سینیئر رہنما پی ٹی آئی کی کور کمیٹی سے الگ ہوگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) شیر افضل مروت کے بعد اعظم سواتی اور سالار کاکڑ نے پی…

47 mins ago

کراچی میں روٹی اور نان کی قیمت پنجاب سے بھی کم ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)شہر قائد میں 120 گرام نان کی قیمت 17 روپے اور 100 گرام…

49 mins ago