تھانہ بنی گالا میں درج مقدمے میں علی امین گنڈا پور سمیت تمام ملزمان بری

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تھانہ بنی گالا میں درج مقدمے میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔
سول جج قدرت اللہ نے کیس کی سماعت کی، مدعی مقدمہ عامر زمان اپنے وکیل رضوان اعظم عباسی کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ مدعی نے عدالت کو بتایا کہ وقوعے میں زخمی ہونے والا بندہ ملک سے باہر ہے، عدالت نے مدعی کو ہدایت دی کہ اس کی اسکایپ آئی ڈی دیں۔ عدالت نے سکائپ کے ذریعے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کر دی۔

وکیل مدعی نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور 109 کی حد تک تھے، ان سے کمپرومائز ہوچکا ہے، نامزد ملزمان کو بھی معاف کردیا ہے۔ عدالت کی جانب سے بیرون ملک ہونے کے باعث متاثرہ شخص محمد ولید کا آن لائن بیان لیا گیا، عدالت نے محمد ولید سے استفسار کیا کہ اس مقدمے میں آپ نے راضی نامہ کرلیا ہےجس پر محمد ولید نے بیان دیا کہ جی میں نے فی سبیل اللہ معاف کردیا ہے۔ بعد ازاں، عدالت نے علی امین گنڈا پور سمیت تمام ملزمان کو بری کیا۔

Recent Posts

فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے یہ آپ کا کام نہیں، عارف علوی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معافی مظلوم کو نہیں…

20 mins ago

پی سی بی محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ…

35 mins ago

گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقات کیلئے انوار الحق کاکڑ کو بلانے کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل…

45 mins ago

انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا؟ جاوید لطیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اس…

54 mins ago

ماہرہ خان اور صنم جنگ کی کونسی خواہش شادی کے بعد بھی ادھوری رہ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی کے بعد بھی پاکستانی سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان اور صنم…

1 hour ago

9 مئی کرنے والے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی کرنے والے…

2 hours ago