پانچ سالہ عدن تھانہ ملکہ ہانس کے علاقہ سے اغواء ہوئی تھی . پولیس نے شک کی بنا پہ 2023 میں ایک ملزم کو گرفتار کیا اور اس سے بچی کو قتل کرنے کا اعترافی بیان بھی لے لیا تھا . ملزم نے پولیس کے دباؤ پہ بچی کو قتل کر کے لاش نہر میں پھنکنے کا اعتراف کیا . اب تین سال بعد عدن فاطمہ اپنے گھر پہنچ گئی . بچی نے بیان دیا کہ اسے کسی شخص نے اغواء کر کے مدرسہ میں چھوڑ دیا تھا . بچی مدرسے سے بھاگی تو پٹرولنگ پولیس گشت ٹیم نے اسے دیکھ کر تحویل میں لے لیا . . پٹرولنگ پولیس نے سوشل میڈیا پہ تشہیر کی تو گھر والوں نے پہچان لیا . گھر والوں نے فوری طور پہ پولیس سے رابطہ کر کے بچی کو اپنی تحویل میں لے لیا . . .
پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل گئی، پولیس نے ایک ملزم سے اقبال جرم بھی کرالیا تھا .
تفصیلات کے مطابق ملکہ ہانس کے علاقے میں تین سال قبل اغواء کے بعد قتل قرار دی جانے والی بچی گھر پہنچ گئی .
متعلقہ خبریں