سکولوں میں 9 مئی کو یوم سیاہ منانے کا نوٹیفیکیشن جاری
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کےتعلیمی اداروں میں 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پرمنانے کانوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں فیکلٹی اور طلبا کیلئے تقاریب کا اہتمام کیا جائے، تقاریب میں یوم سیاہ منانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا جائے، پروگرام کی نگرانی کیلئے انتظامیہ سکولوں کا دورہ بھی کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تقاریب کے دوران کسی کو اسمبلی ہال سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، پروگرام کے نظم وضبط کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری پرنسپل پر ہوگی۔