فرحان سعید کو کس چیز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، عروہ حسین نے بتادیا


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوبصورت اور ہردلعزیز فنکار جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کی سوشل میڈیا پر ہونے والی گفتگو نے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔
اداکارہ عروہ حسین نے اپنے شوہر اور اداکار فرحان سعید کو بتا دیا کہ انہیں رواں سال کس چیز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
حال ہی میں فرحان سعید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اپنے کنسرٹ کے دوران لی گئی خوبصورت تصاویر شیئر کی۔گلوکار نے تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ہی اپنے مداحوں سے دلچسپ سوال بھی پوچھ لیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Farhan Saeed (@farhan_saeed)


انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا کہ ’رواں سال مجھے کس چیز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے‘۔
اداکارہ نے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ فرحان سعید کو رواں سال اپنہ اہلیہ یعنی ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھ پر‘۔

خیال رہے کہ ڈیشنگ پرسنیلٹیز اور مائنڈ بلونگ کیمسٹری کی وجہ سے شوبز انڈسٹری کی بے حد پسند کی جائے والی جوڑیوں میں سے ایک عروہ حسین اور فرحان سعید 2016 میں بادشاہی مسجد میں منعقدہ نجی اور شاندار تقریب کے دوران شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔
بعدازاں 2020 میں ان کے درمیان علیحدگی کی خبروں نے بھی جنم لیا تاہم گزشتہ برس دونوں نے عیدالفطر کے موقع پر ایک ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے تمام گردشی خبروں کے بے بنیاد قرار دے دیا تھا۔رواں سال کے آغاز میں ان کے یہاں پہلی بیٹٰی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے جہاں آرا رکھا ہے۔