مذاکرات ناکام،آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان


مظفر آباد(قدرت روزنامہ)آزاد جموں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کے مابین مذاکرات ناکام ہوگئے۔
سینئر رہنما جوائنٹ ایکشن کمیٹی سردار عمر نذیر کشمیری نے مارچ کو آگے بڑھانے کا اعلان کردیا، سردار عمر نذیر کشمیری نے جاری مذاکرات کو حکومتی جھوٹ اور فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آٹے کی سبسڈی کے علاوہ کسی دوسرے مطالبے کو حکومت نے ماننے سے انکار کر دیا، تمام قافلے اب مظفرآباد کی طرف مارچ کریں۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے تیسرے روز بھی احتجاج جاری رکھتے ہوئے کاروباری مراکز بند، پہیہ جام ہڑتال کر رکھی ہے۔