طواف قدوم کیلئے آنیوالےعازمین پر 3پابندیاں عائد،امت مسلمہ کیلئے بڑی خبرآگئی

ریاض (قدرت روزنامہ) طواف قدوم کے لیے آنے والے عازمین پر 3پابندیاں عائد کردی گئی ، عازمین کو مسجد الحرام میں سامان ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی کے لیے نئی احتیاطی تدابیر متعارف کردی گئی ہے اور طواف قدوم کے لیے آنے والے عازمین پر 3پابندیاں عائد کردی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ طوافِ قدوم کے لیے آنے والے مسجد الحرام میں
سامان ساتھ نہیں لا سکیں گے اور کوئی بھی حاجی براہِ راست طوافِ قدوم کے لیے نہیں جاسکے گا جبکہ مسجد الحرام کےاطراف ہوٹلوں میں عازمین حج ریزرویشن نہیں کرواسکیں گے۔حکام کے مطابق مسجدِ الحرام میں نمازیں ادا کرنے کے لیے انتظار کی اجازت نہیں ہوگی، حجاج کرام مسجدِ الحرام میں صرف خصوصی بسز کے زریعے ہی جا سکیں گے، فی بس میں بیس حاجی استقبالیہ مرکز سے مسجدِ الحرام جائیں گے۔خیال رہے سعودی عرب میں عازمینِ حج کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ، میدانِ عرفات میں واقع تاریخی مسجد َ نمرہ اور مزدلفہ کی مسجدِ معشر الحرام کو نئے قالینوں سے سجا دیا گیا، مجموعی طور پر بتیس ہزار مربع کلو میٹر پر قالین بچھائے گئے۔فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں، کسی بھی شخص کو بغیر اجازت نامے مقدس مقامات پر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی اور فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ مکہ مکرمہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر چوبیس گھنٹے سیکیوڑتی اہلکار مامور ہوں گے۔

Recent Posts

خراب پرفارمنس؛ صائم، عثمان، اعظم خان کا مستقبل کیا ہوگا؟ کپتان کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نوجوان صائم ایوب، عثمان خان اور…

4 mins ago

کراچی میں دیوروں کے ہاتھوں بھابھی قتل

کراچی(قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاؤن ایم پی آرکالونی گھرمیں سوئی ہوئی خاتون کوبغدے اورہتھوڑے کے پے درپے…

7 mins ago

ایف بی آر کے گریڈ 20 تا 22 کے 36 افسروں کے تقرر و تبادلے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے نئے ممبران کی تعیناتیوں سمیت پاکستان کسٹمز سروس اور…

15 mins ago

ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک کا اظہار دلچسپی

کراچی(قدرت روزنامہ)ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک نے اظہار دلچسپی کردی۔ وزیر خارجہ…

21 mins ago

ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلیے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی…

25 mins ago

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا…

28 mins ago