سر پر شیونگ کریم ڈال کر ٹیبل ٹینس کی گیندیں پھنسانے کا انوکھا عالمی ریکارڈ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلسل گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والے ڈیوڈ رش نے اپنے سر پر شیونگ کریم ڈال کر اس میں کم ترین وقت میں ٹیبل ٹینس کی زیادہ سے زیادہ گیندیں پھنسا کر مسلسل اپنا 171 واں ریکارڈ بھی بنا لیا۔
7 2 2 300x180
امریکی ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش ایک مشہور شخصیت ہیں، جن کا نام بیک وقت ایک ریپر، سنگر، سونگ رائٹرز اور مختلف شعبوں میں مسلسل ریکارڈ توڑنےوالوں میں شامل ہے، نے اپنے 181 ریکارڈ قائم کرنے کے ہدف میں ایک اور اضافہ کر دیا ہے۔
7 3 1 300x180
ڈیوڈ رش نے اس سے قبل 2 افراد کے مقابلے میں اپنے سر پر شیونگ کریم کی جھاگ ڈال کر اس میں 30 سیکنڈ کے اندر ٹیبل ٹینس کی سب سے زیادہ گیندیں پھنسانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا، اب انہوں شیونگ کریم کی جھاگ میں کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ٹیبل ٹینس گیندیں پھنسا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، وہ اب 171 گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے شخص بن گئے ہیں۔
7 4 1 300x180
ڈیوڈ رش نے پہلی مرتبہ 30 سیکنڈ میں اپنے سر پر شیونگ کریم کی جھاگ میں 14 گیندوں کو پھنسا کر مئی 2023 میں کیلیفورنیا کے رونالڈ سرچیئن کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔اب ڈیوڈ رش نے 171 واں گنیز ورلڈ ریکارڈ ٹائٹل جیتا ہے، اس ریکارڈ کے بعد وہ 181 ریکارڈ قائم کرنے کے اپنے ہدف کے قریب پہنچ گئے ہیں، اگر وہ یہ ہدف پورا کرنے میں کامیاب ہو گئے تو وہ بیک وقت دنیا کے سب سے بڑے ریکارڈ توڑنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔