کوئٹہ، سریاب میں چوروں، ڈکیتوں کا راج، عوام کی زندگی اجیرن بنا دیں


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) جمیعت علماء  اسلام حلقہ سریاب کلی سردہ یونٹ کیسرپرست مفتی ممتاز احمد عثمانی، امیر مولوی عطا اللہ رحمانی جنرل سیکرٹری مفتی نیاز محمد، نائب امیر مولوی ثنا اللہ، مفتی عبدالقیوم ،حافظ ظہور احمد ،قاری اسد اللہ، یوسف وقار شاوانی ،قاری عبدالباسط، مفتی عبدالباری، مولوی ظفر احمد مولوی شفیق الرحمن قاری مسیح اللہ اور کابینہ کے دیگر سینیئر اراکین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ سریاب میں چوروں کا راج دن دہاڑے صبح سویرے کوئی شہری بھی محفوظ نہیں پولیس نے مکمل طور پر چوروں کو سرعام چھوٹ دے رکھی ہے
امن و امان کا کوئی نام و نشان تک نہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں محکمہ پولیس عوام کی حفظ و امان کے لیے اور ان کا محافظ ہے لیکن ان لوگوں کا رواج اج کل الٹا ثابت ہو رہا ہے امن و امان اور محافظ کی بجائے چھوٹے چھوٹے گاڑیوں اور بڑے بڑے گاڑیوں سیبھتہ لینے میں مصروف ہے جب بھی کوئی چور اگر عوام کے ہتھے چڑھ جائے تو پولیس کے حوالے کر دیا جائے تو تھانہ پہنچنے سے پہلے پولیس والے چوروں مھک مھکا کرکے ان کو چھوڑ دیتے ہیں
جو کہ یہ قابل مذمت ہے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہر تھانے میں چوروں کا ایک سرغنہ موجود ہے جو کہ چوروں کا سرپرستی کر رہا ہے اور ایس ایچ او صاحبان اور دیگر سینیئر اراکین تھانے میں ان چوروں کے ساتھ مل کر عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے

. .

متعلقہ خبریں