تربت، کوہ مراد سے لاپتا رفیق صوالی بازیاب ہوگئے


تربت(قدرت روزنامہ)تربت کے علاقے کوہ مراد زیارت سر سے لاپتہ رفیق صوالی بازیاب ہوگئے۔ منگل کی شب کوہ مراد میں چھاپے کے دوران رفیق صوالی اور ان کے بھائی فیصل صوالی کو حراست میں لیا گیا تھا۔ دونوں بھائیوں کی جبری گمشدگی کیخلاف ان کے اہل خانہ نے بی ایس او پجار اور بی ایس او کے کارکنوں کے ہمراہ مل کر ڈپٹی کمشنر کی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا تھا۔ رفیق صوالی کو رات 10 بجے کے قریب رہا کردیا گیا اور وہ اپنے گھر پہنچ گئے جس کی اہل خانہ نے تصدیق کی ہے۔