صحت کے لیے میٹھی لسی زیادہ مفید ہے یا نمکین؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لسی برصغیرکے ہر علاقے میں مقبول اور پسندیدہ مشروب سمجھا جاتا ہے . دودھ اور دہی کی آمیزش سے تیار کیا جانے والا یہ مشروب میٹھے اور نمکین دونوں ذائقوں میں بنایا جاتا ہے .

یہی وجہ ہے کہ دیہات ہو یا پھر شہر لسی کو گرمیوں کے مقبول ترین مشروب کی حثیت حاصل ہے . اس مشروب کی خاص بات یہ ہے کہ اسے 2 ذائقوں کے ساتھ بنایا جاتا ہے، کچھ لوگ میٹھی جب کہ کچھ نمکین لسی کو پسند کرتے ہیں . لسی کے کیا فوائد ہیں اور کونسی قسم صحت کے لیے مفید ہے؟ ڈائٹیشین محمد زین شاہد نے لسی کے فوائد کے حوالے سے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لسی کے یوں تو بہت سے فوائد ہیں لیکن خاص طور پر گرمیوں میں اس کے فوائد میں بڑھ جاتے ہیں، گرمیوں میں ہائیڈریشن کے لیے لسی ایک بہت اچھا انتخاب ہے . لسی جسم کو نہ صرف طاقت پہنچاتی ہے بلکہ ہائیڈریٹیڈ بھی رکھتی ہے . لسی ہڈیوں، دانتوں، بالوں، سکن اور معدے کے لیے بھی بہت مفید ہے کیونکہ اس میں کیلشیم، وٹامنز، منرلز اور لیک ایسڈ پایا جاتا ہے . انہوں نے مزید بتایا کہ میٹھی اور نمکین لسی کی بات کی جائے تو نمکین لسی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے جبکہ میٹھی لسی شوگر کے مریضوں کو پینے سے گریز کرنا چاہیے . محمد زین شاہد نے بتایا کہ اگر نیوٹریشنل ویلیو کے حوالے سے لسی کے فوائد کی بات کی جائے تو نمکین لسی زیادہ مفید ہے، کیونکہ نمکین لسی میں کوئی کیلوریز شامل نہیں ہوتیں، اس لیے نمکین لسی کا استعمال بہتر ہے مگر نمکین لسی میں بلڈ پریشر کے افراد کو پنک سالٹ کا استعمال کرنا چاہیے . . .

متعلقہ خبریں