پی آئی اے نجکاری کےحوالے سے عبدالعلیم خان نے اہم ہدایت دیدی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اہم ہدایت دے دی۔
وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نج کاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ سامنے آیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کی نج کاری کےلیے 6 کمپنیوں اور کنسورشیمز کو پری کوالیفائی کرلیا گیا۔دوران اجلاس وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ نج کاری کے عمل کو میڈیا پر لائیو دکھائیں تاکہ کسی کو کوئی اعتراض نہ رہے۔خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کی شفاف اور تیز نج کاری یقینی بنائیں گے۔
علیم خان نے یہ بھی کہا کہ نج کاری میں حصہ لینےوالےاداروں کےٹیکنیکل اور مالیاتی استحکام کو ضرور مدنظر رکھیں گے۔