جنت مرزا کا رقص کا نیا انداز سوشل میڈیا پر وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے کوک اسٹوڈیو پاکستان کے نئے گانے ’مغرون لا‘ پر بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنا کر سب کو دیوانہ بنالیا۔
جنت مرزا کا نام ان ٹک ٹاکرز میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے پاکستان میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا شروع کیں اور شہرت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ جنت مرزا اپنی بہترین لپ سنک اور فیشن سینس کے سبب پہچانی جاتی ہیں اور ان کی فین فالونگ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ہے۔
جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ کوک اسٹوڈیو پاکستان کا گانا ’مغرون لا‘ پر قاتلانہ ادائیں دیتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں جنت مرزا سیاہ چھوٹی قمیص اور شلوار پہنی نظر آئیں جبکہ ویڈیو کا آغاز ہی آنکھوں میں سرمہ لگاتے ہوئے کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)


جنت مرزا گانے کے بول کی مناسبت سے ہاتھوں میں گجرے پہنتی دکھائی دیں اور لپ سنک کرنے کے ساتھ ساتھ مٹھائی کھاتی بھی نظر آئیں۔پوسٹ کے کیپشن میں جنت مرزا نے سرمے کو موضوع بناتے ہوئے ’میرے سُرمے کی طاقت‘ لکھا۔
خیال رہے کہ یہ گانا صابری سسٹرز نے گایا ہے جبکہ گانے میں ریپر راضیو کا ریپ بھی شامل ہے۔ اس گانے کو یوٹیوب پر 13 ملین ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔