رواں سال حج کا خطبہ دینے والے ’شیخ ماہر حمد المعیقلی‘ کون ہیں؟


مسجد الحرام کے امام کا تعلق ینبو سے المعیقلی قبیلہ سے ہے
سعودی عرب (قدرت روزنامہ)حج 2024 کی تیاریاں عروج پر ہیں اور دنیا بھر سے تمام عازمینِ کرام کی مکہ مکرمہ آمد کا سلسلہ جاری ہے . اس سال حج کا خطبہ کے فرائض مسجد الحرام کے امام ’شیخ ماہر حمد المعیقلی‘ انجام دیں گے .

مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ رواں سال کا خطبہ دینے والے شیخ ماہر حمد المعیقلی کون ہیں؟
شیخ ماہر 9 ذوالحجہ کو وقوف عرفات کے دن مکہ مکرمہ کی دوسری بڑی مسجد، مسجد نمرہ میں خطبہ دیں گے . ڈاکٹر شیخ ماہر حمد المعیقلی سنہ 1969 میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے . ان کا تعلق ینبو سے المعیقلی قبیلہ سے ہے . سعودی ویب سائٹ کے مطابق بچپن سے ہی ریاضی کا شوقین طالب علم ہونے کی وجہ سے انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے بعد یہ مضمون پڑھانا شروع کیا . شیخ ماہر نے قرآن پاک کی تعلیم مکمل کی اور پھر مدینہ منورہ کی مختلف مساجد میں نمازوں کی امامت کرنے لگے .
وہ مذہبی تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے مکہ مکرمہ گئے اور 2012 میں ام القراء یونیورسٹی سے پہلے ماسٹر اور پھر پی ایچ ڈی مکمل کیا . شیخ امام نے مکہ اور مدینہ کی مختلف مساجد میں نماز کی امامت کا بھی آغاز کیا اور ساتھ میں اپنی تعلیم بھی جاری رکھی . رمضان المبارک میں جن مساجد میں وہ تراویح پڑھایا کرتے تھے وہاں نمازیوں کا رش لگ جاتا، نمازی افراد ان کی تلاوت بہت شوق سے سنتے آئے ہیں .
ڈاکٹر شیخ ماہر کم وقت میں ہی مدینہ میں مشہور ہو گئے اور ان کے کام کی تعریف کی گونج شاہی خاندان تک جا پہنچی جس کے بعد انہیں مکہ مکرمہ میں شہزادہ عبدالمجید کا مشیر مقرر کر دیا گیا . بعد ازاں شیخ ماہر المعیقلی نے مشیر کی ملازمت سے استعفیٰ دیا اور پھر مکہ مکرمہ کی کنگ عبداللہ سعود یونیورسٹی میں پڑھانا شروع کر دیا .
2007 میں انہیں مسجد الحرام میں تراویح کی امامت کے لیے مقرر کیا اور رمضان کے فوراً بعد، انہیں مستقل طور پر امام مقرر کردیا گیا .
وہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس کے ہمراہ جوڑی بن کر نماز تراویح کی امامت کرتے تھے اور پھر 2008 میں انہوں نے شیخ عبداللہ عواد الجہانی کے ساتھ 2014 تک جوڑی کی شکل میں امامت کے فرائض انجام دیے . سال 2015 کے رمضان المبارک میں شیخ ماہر المعیقلی اور شیخ سوداس جوڑی کی شکل میں امامت کرائی . 2016 میں، انہوں نے شیخ خالد الغمادی اور شیخ عبداللہ عواد الجہانی کے ساتھ تراویح کی قیادت کی .
شیخ مہر کو رمضان المبارک 1437 ہجری سال 2016 میں شاہ سلمان کے شاہی فرمان کے بعد مسجد الحرام کا خطیب مقرر کیا گیا تھا . انہوں نے 15 جولائی 2016 کو مسجد الحرام میں اپنا پہلا خطبہ دیا .
شیخ مہر کو 1444 ہجری 2023 میں مسجد نمرہ میں نائب حج خطیب مقرر کیا گیا . اور پھر سال 1445 ہجری 2024 میں شیخ ماہر حمد المعیقلی کو مسجد نمرہ میں عرفات کا خطبہ ادا کرنے کے لیے خطیبِ حج مقرر کر دیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں