ملکی دفاع کے لیے کتنا بجٹ مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے دفاع کے لیے2221 ارب جبکہ وزارت داخلہ اور اس کے ماتحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے27 کھرب 99 ارب روپےمختص کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
آئی سی ٹی کے لیے 20 ارب 41 کروڑ روپے، نیکٹا کے لیے ایک ارب ایک کروڑ اور وزارت داخلہ ڈویژن کے لیے 15 ارب 36 کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی گی ہے۔ آئندہ مالی سال میں اسلام آباد پولیس کے لیے 14 ارب 98 کروڑ 87 لاکھ روپے، پنجاب رینجرز کے لیے 16 ارب 2 کروڑ 72 لاکھ روپے، چاروں صوبوں کی پولیس کے لیے 209 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مجموعی طور پر دفاع کے لیے 2 ہزار 144 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔ وزارت دفاع کے لیے 7 ارب 86 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔پاک فوج کے لیے ایک ہزار 9 ارب روپے، پاکستان ائیرفورس کے لیے 451 ارب روپے اور پاکستان نیوی کے لیے 230 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔