ٹیکس نیٹ میں آؤ ورنہ۔۔۔ نان فائلرز کے لیے بُری خبر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بجٹ میں تجویز دی ہے کہ نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی جائے۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بتایا ہے کہ جو لوگ ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے وہ بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پاور ڈویژن سے تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں کہ کس گھر میں بجلی کا میٹر کس کے نام پر ہے کیونکہ کچھ ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جہاں گھر کسی اور کے نام پر جبکہ بجلی میٹر کسی اور کے نام پر ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 25-2024 کے لیے 8.5 کھرب خسارے پر مشتمل 18 کھرب 87 ارب روپے سے زیادہ کا بجٹ پیش کیا ہے، جبکہ ٹیکس ہدف 12.97 کھرب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے، جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔