کرکٹ میں دلچسپی نسیم شاہ کو کھیلتا دیکھ کر پیدا ہوئی : کبریٰ خان


نسیم شاہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے بہترین کھلاڑی ہیں : کبریٰ خان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیاہے کہ ان کی کرکٹ میں دلچسپی صرف ایک کھلاڑی کی وجہ سے پیدا ہوئی اور وہ نسیم شاہ ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کبریٰ خان نے مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ ’ نسیم شاہ ہماری کرکٹ ٹیم کا سب سے بہترین کھلاڑی ہے ، ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں جس طرح انہوں نے بھارت کے خلاف باولنگ کروائی وہ قابل تعریف ہے ‘ ۔
کبریٰ کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہوتا ہے ہمارے اچھے کھلاڑیوں کو ان کی وجہ سے مشکل اٹھانا پڑتی ہے جو اچھا نہیں کھیلتے۔
نسیم شاہ کی خوبصورتی کی دیوانی تو بھارتی اداکارہ سونم باجوہ بھی ہیں جنہوں نے پاکستان کے ناجوان کھلاڑی سے ملاقات کے بعد اپنے انسٹاگرام پر ریل بھی لگائی۔