بلے کا نشان واپس لینے، توشہ خانہ نااہلی کیخلاف اپیل پر سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل


لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف دائر اپیل پر سماعت 20 جون کو ہوگی
لاہور (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بلے کا نشان واپس لینے اور توشہ خانہ نا اہلی کے خلاف اپیل پر سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں نیا لارجر بینچ تشکیل دیدیا گیا۔
جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ لارجر بینچ میں جسٹس شاہد کریم ، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسین شامل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے خلاف اپیل پر سماعت 20 جون کو ہوگی، جسٹس شاہد بلال حسن کی سپریم کورٹ میں نامزدگی کے بعد لارجر بینچ تحلیل ہوگیا تھا۔